پاکستانی وفد کے دورۂ اسرائیل کا تاثر یکسر مسترد، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح

پاکستانی وفد کے دورۂ اسرائیل کا تاثر یکسر مسترد، فائل فوٹو پاکستانی وفد کے دورۂ اسرائیل کا تاثر یکسر مسترد،

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے اسرائیل کا دورہ کرنے کے تاثر کو یکسر مسترد کردیا۔

میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کسی بھی پاکستانی وفد کے دورۂ اسرائیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دورے کا اہتمام ایک غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، ہماری مکمل قومی اتفاق رائے کی حامل ایسی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 

install suchtv android app on google app store