وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پراے پی سی بلا لی

وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پراے پی سی بلا لی فائل فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں پر آل پارٹیز کانفرنس بلا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی سی کل وزیراعظم ہاوس میں ہوگی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں پر بھی غور کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کے باعث ہونے والی اموات ایک ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store