اللہ پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ رکھے: وزیر داخلہ

رانا ثنا اللہ فائل فوٹو رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی اسکرپٹ ہے۔

رانا ثنا اللہ نے عمران خان اور پرویزالٰہی کے گزشتہ روز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا دعا ہے اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سےاللہ تعالی وطن عزیزکو محفوظ رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو تاریخی ریلیف دے گی، عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کونجات دلائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ 25 مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے قانون کے تحت ان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے، رانا ثنا اللّٰہ تمہارے خلاف کیس لا رہے ہیں، تم جیل جانے والے ہو، تمہیں پھانسی کی سزا ہو گی۔

 

install suchtv android app on google app store