پی ٹی آئی کو فوج سے لڑانے کی کوشش ہورہی ہے، عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج سے لڑا دیا جائے، ہمیں ایسا پیش کیا جائے گا کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف ہیں، یہ منصوبہ بندی سے کرایا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا میڈیا سے خطاب میں کہا کہا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو ہٹایا تھا، اور ان کے ساتھ جو لوگ ہیں جن کو میں میر جعفر او میر صادق کہتا ہوں انہوں نے ملک کر ہماری حکومت کو گرایا، ہماری حکومت جانے سے بھارت اور اسرائیل میں خوشیاں منائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس خوفناک سازش میں منصوبہ بنا ہوا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج سے لڑا دیا جائے، ہمیں ایسا پیش کیا جائے گا کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف ہیں، یہ منصوبہ بندی سے کرایا جارہا ہے، ہماری حکومت جب چل رہی تھی تو سب سے پہلے بھارت سے تنقید آتی تھی کہ عمران خان کو پاکستانی فوج لے کر ائی ہے اور یہ ان کا پتلا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مسلسل ان کو تکلیف تھی کہ حکومت اور فوج ایک ہی پیج پر ہے، آپ کا یاد ہو یہ نا ہو، ہمارے جنونی نواجونوں نے یورپین یونین کی ڈس انفارمیشن لیب کو بے نقاب کیا، اس میں تقریبا 800 فیک سائٹس تھیں، یہ ویب سائٹس مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی تھیں، جس میں پاکستان کے کئی صحافی بھی شامل تھے اور وہ لوگ بھی شامل تھے جو آج اب موجودہ حکومت کے ساتھ نظر آتے تھے، یہ لوگ مجھ پر اور پاکستان فوج پر اٹیک کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب ممبئی میں حملے ہوئے تھے تو آصف زرداری نے بیان دیا تھا کہ آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کو ممبئی بھیجا جائے، یہی آصف زرداری حسین حقانی کے ذریعے امریکیوں کو میسیج بھیجتا ہے کہ آصف زاردی کو پاکستان کی فوج سے بچوائیں، دوسری طرف نواز شریف نے ممبئی حملوں کے بعد انٹرویو میں بتایا کہ وہ لڑکا پاکستان سے تھا جس نے حملہ کیا، پہلے ہی پاکستان کے خلاف بہت بڑی مہم چلی ہوئی تھی جس میں آئی ایس آئی اور پاک فوج کو ٹارگٹ کیا جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس ہوئی تھی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف اور اس حکومت کہتی ہے کہ بھارت کے خلاف جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں پاکستان کی آئی ایس آئی اور پاکستان کی فوج ملوث ہے، اور نریندر مودی بار بار پاکستان کے سابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو دہشت گردوں کا سردار کہتے تھے، اور نواز شریف اسی نریندر مودی کو شادی پر بلارہا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ کھٹمنڈو میں کانفرنس میں بھارت کی صحافی برکھا دت اپنی کتاب میں لکھتی ہے کہ نواز شریف چھپ کر نریندر مودی سے ملاقات کر رہا تھا، اور کہہ رہا تھا کہ مجھے فوج سے بچائیں، یہ لوگ آج ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ہم غدار ہیں، ان لوگوں کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں، ان کی کرپشن کی داستانیں بیرون ملک کتابوں میں بھی لکھی گئی ہیں، بی بی سی کی ڈاکومینٹری میں بھی ان کی چوری کا ذکر ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج یہ بتایا جارہا ہے کہ ہم لوگ فوج کے خلاف ہیں جبکہ یہ لوگ محب وطن پاکستانی بن گئے ہیں جو آ کر ہمیں غدار کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سازش اتنی خطرناک ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اپنی فوج کے سامنے کھڑا کر دیں اور ان کے اندر اختلافات پیدا کر دیں، اس سے زیادہ ملک کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

 

install suchtv android app on google app store