فوج مخالف مہم میں ملوث ایک اور گواہ سامنے آ گیا

فوج مخالف مہم فائل فوٹو فوج مخالف مہم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پوری طرح فوج مخالف مہم میں ملوث ہونے کا ایک اور گواہ سامنے آ گیا۔

فوج مخالف ٹوئٹ کرنے والے پی ٹی آئی کارکن پرویزغلام رسول کو غلطی کا احساس ہوگیا۔

ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کارکن پرویز غلام کا کہنا تھاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی میڈیا سیل نوجوانوں کو منظم طریقے سے فوج کے خلاف اکساتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی تقریروں اور میڈیا سیل کے ٹرینڈز سے متاثر ہوا، پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ٹرینڈز دیکھ کر فوج اور آرمی چیف کے خلاف پوسٹ کر دی۔

پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھاکہ مجھے سنگین غلطی کا احساس ہو گیا جس پر نہایت معذرت خواہ ہوں، مجھے قربانیاں دینے والی فوج اور آرمی چیف بے حد عزیز ہیں۔

install suchtv android app on google app store