دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہو پائیں گے: وزیراعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرِستان میں فوجی جوانوں کے قافلے پر خودکش حملے کی مزمت کرتے ہوے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہو پائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شمالی وزیرِستان کے علاقے میرعلی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہو پائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے ان جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے.

 

 

 

install suchtv android app on google app store