مائنس پلس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترامیم کی ہیں، جب چیف الیکشن کمشنر ہی پر اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کیہ احتساب، ججز کی تقرری صدر نہیں، کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے، اشرافیہ کے لیے یہ 5 سٹار ہوٹل ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ 12 اگست 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں، مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے، غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں، انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگست ترقیوں، تعیناتیوں، تنزلیوں کا مہینہ ہے۔

install suchtv android app on google app store