فیاض الحسن چوہان پنجاب کابینہ میں جگہ بنانے میں کامیاب

فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان پنجاب کابینہ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں،سابق صوبائی وزیر کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی بطور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان بزدار کابینہ میں بطور وزیر اطلاعات ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ اس وقت تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store