سپریم کورٹ کو آئینی تحفظ حاصل ہے، من پسند قانون سازی نہیں ہوسکتی: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، من پسند قانون سازی نہیں ہو سکتی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا، نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی، اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا، ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا، نہ من پسند قانون سازی ہوگی اور نہ نواز شریف واپس آئے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر،نومبر میں جنرل الیکشن ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store