اہم چینی شخصیت کا پاکستان کے ساتھ پرجوش تعلقات کی بحالی میں مدد کرنے کا وعدہ

اہم چینی شخصیت کا پاکستان کے ساتھ پرجوش تعلقات کی بحالی میں مدد کرنے کا وعدہ فائل فوٹو اہم چینی شخصیت کا پاکستان کے ساتھ پرجوش تعلقات کی بحالی میں مدد کرنے کا وعدہ

چین کے اہم اور سرکردہ سیاست دان یانگ جیچی نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کے ساتھ اسلام آباد کے اپنے 2 روزہ دورے کا آغاز کرتے ہوئے دیرینہ دوست پاکستان کے ساتھ پرجوش تعلقات کی بحالی میں مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد بتایا کہ یانگ جیچی نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یانگ جیچی چین کے طاقتور حلقوں میں اپنے عہدے کی وجہ سے صدر شی جن پنگ کے ذاتی نمائندے سمجھے جاتے ہیں.

وہ دو طرفہ تعلقات کے اہم موقع پر ہونے والے دورہ پاکستان کے دوران ایک اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں نائب وزرا برائے خارجہ امور وتجارت، چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے نائب چیئرمین، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن (این ڈی آر سی) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store