بروقت درآمد سے خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا، شہباز شریف

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر مرتضٰی محمود کی انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے کوششوں کی تعریف کی، کہا وزیرصنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیاکا دورہ قابلِ ستائش ہے،خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی، بروقت درآمد سے خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا۔

انڈونیشیا سے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن 10 بحری جہاز پاکستان کو فراہم کیے جا رہے ہیں، بحری جہازوں کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیاءمیں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی.

install suchtv android app on google app store