عمران خان اپنا دھرنا آگے بڑھادیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا: مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے اپنا دھرنا آگے بڑھانے کی اپیل کردی۔ فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے اپنا دھرنا آگے بڑھانے کی اپیل کردی۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے اپنا دھرنا آگے بڑھانے کی اپیل کردی۔

اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران مشعال ملک نے کہا کہ میں، میری بیٹی اور عوام 25 مئی کو یاسین ملک کے پیار میں نکل رہے ہیں، عمران خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے دوست ہیں، اپنا دھرنا آگے بڑھادیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جانتی ہوں اندرونی سیاست بہت ضروری ہے مگر کشمیر عبادت ہے، آپ 25 تاریخ کے دن صرف کشمیر کے لیے نکلیں یاسین ملک کے لیے نکلیں، یاسین ملک صرف کشمیر کا نہیں اس خطے کے امن اور آزادی کی علامت ہے، بھارتی عدالت انہیں اس دن قید یا موت کی سزا سنائے گی۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 8 سال ہوگئے ہیں، میں نے اپنے شوہر کو نہیں دیکھا، آج یاسین ملک کی بیوی اور بیٹی اس کے لیے تڑپ رہی ہیں، میرے شوہر کو شہید نہ ہونے دیں، یہ میری بیٹی نہیں کشمیر کی بیٹی ہے، جو قربانی کشمیری دے رہے ہیں، اس سے روح کانپ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیا ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store