عمران خان اپنی نا اہلی کی وجہ سے اقتدارسے نکالے گئے ہیں: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے اندر کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔

ریپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نےکہا کہ عمران خان اپنی نا اہلی کی وجہ سے اقتدارسے نکالے گئے ہیں، الیکشن کرانے کا اختیار صرف حکومت کے پاس ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف والے پہلے بھی 126 دن کا دھرنا دے چکے ہیں، شہریوں کے تحفظ کی خاطر تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ملک کے اندر کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے مشاورت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store