وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب سے ملاقات فائل فوٹو وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، جہاں انکی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات ہوئی۔

گونگژو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر دو روزہ سرکاری کی غرض سے چین پہنچے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع مشاورت کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فلیگ شپ پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوگی، دونوں فریقین اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ، پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہے، اسٹیٹ کونسلر وانگ ژی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا، دونوں وزرائے خارجہ نے قبل ازیں 11 مئی 2022ء کو ورچوئل میٹنگ کی تھی۔

install suchtv android app on google app store