پاک سعودیہ مذکرات، حج اخراجات میں کمی کی توقع، مفتی عبد الشکور

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور فائل فوٹو وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب کے ساتھ کامیاب مذکرات ہوچکے ہیں اور اللہ سے پر امید ہوں کہ حج اخراجات میں خاطر خواہ کمی لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا کہ سال 2014 میں عازمین حج کے لیے جو بلڈنگ 1200 ریال پر لی گئی وہ اس سال 700 ریال پربک کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی بہترین سہولیات عازمین حج کو ملیں گی، اس مرتبہ سعودی حکومت تمام ممالک کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کریں گی ۔

install suchtv android app on google app store