حج پیکج کے پیسوں میں کمی کرنے میں کامیابی ہوئی، مفتی عبدالشکور

مفتی عبدالشکور فائل فوٹو مفتی عبدالشکور

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر حج پیکج سے متعلق اہم ٹویٹ شیئر کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے ٹویٹر پر کہا کہ  لحمدللہ سعودی عرب کے کامیاب دورے میں حج پیکج میں چند لاکھ روپے کم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کیبنٹ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتاؤنگا۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل  مفتی عبدالشکور اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ حج کے حوالے سے دو تین دنوں کے اندر قوم کو بڑی خوشخبری دونگا۔

پہلے دن سے میری کوشش تھی کہ کسی بھی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگا حج کو کم سے کم کرکے عوام کو ریلیف دوں۔ عرب دنیا کی میرا تازہ ترین دورہ انتہائی کامیاب رہا اور چند ہی دنوں میں قوم کو خوشخبری دونگا۔

install suchtv android app on google app store