اس وقت ملک میں 2 وزیراعظم اور 2 وزیرخارجہ ہیں: فواد چوھدری

پی ٹی آئی کے رکن فواد چوھردی فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رکن فواد چوھردی

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی متحدہ سنٹرل کمیٹی کو لندن بلایا کرتا تھا، یہ نیا الطاف حسین پیدا ہوا ہے جس نے پوری کابینہ کو ہی لندن بلا لیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا لندن میں بیٹھے ہیں، اسٹیٹ بینک کا گورنر ہی نہیں ہے، اس وقت پنجاب میں جعلی وزیراعلیٰ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2 وزیراعظم اور 2 وزیرخارجہ ہیں، ملک پر مسلط ڈاکو چور پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج سب نے دیکھا سیالکوٹ میں کیا ہوا، کیا کسی کو اس طرح روکا جا سکتا ہے، آج انہوں نے کارکنوں اور لیڈرشپ کو گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکل ایک صحافی کواپنا مشیر بنا لیا، ان کا خیال ہے کہ 8دس صحافیوں کےذریعےیہ رائے عامہ بدل دیں گے۔

مزید کہا کہ پوری قوم اس وقت عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، جلسے روکنے اور گرفتاریوں سے یہ معاملہ حل نہیں ہو گا۔

install suchtv android app on google app store