وزارت مذہبی امورنے حج سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

حج فائل فوٹو حج

وزارت مذہبی امورنے اس سال81 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 81 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے۔ ایئرلائن کا کرایہ 1 لاکھ 80 ہزارسے 2 لاکھ 80 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری حج کی فیس 9 لاکھ 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ پرائیوٹ حج کی فیس 12 لاکھ سے شروع ہوگا۔

رواں سال چالیس فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 60 فیصد پرائیوٹ حج آپریٹر کو دیا جائے گا۔ پاکستانی ایئرلائن حج آپریشن میں حصہ لیں گی، اب تک30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، درخوستیں وصول کرنے کی 13مئی آخری تاریخ ہے۔

2019 میں ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا، رواں سال 10 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

تمام حجاج کے پاس اسمارٹ فون لازمی قرار دیا گیا ہے۔۔۔حج کی ادائیگی کے سعودی عرب پہچنے والے تمام عازمین کو مقامی سم اور بمعہ انٹرنیٹ پیکج بھی لازمی قرار دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store