نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس، بڑے فیصلے متوقع

نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس فائل فوٹو نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس

لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا ملک کی معاشی صورتحال ہے جبکہ اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوسکتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بعض معاملات پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرنی ہے اور ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی تجویز مسترد کر دی تھی جس کے بعد وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی وفد لندن پہنچا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت ہو گی۔

install suchtv android app on google app store