جدہ ذاتی اخراجات پر آیا ہوں، سفارتخانے سے سہولت حاصل کی اور نہ اب کریں گے، حسین نواز

حسین نواز فائل فوٹو حسین نواز

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وہ جدہ میں پہلے سے اپنے گھر میں موجود ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حسین نواز نے کہا کہ وہ ذاتی اخراجات پر جدہ آئے ہیں، انہوں نے نہ پہلےکبھی سفارتخانے سے سہولت حاصل کی اور نہ اب کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے 3 روزہ دورہ سعودی عرب کی تیاریاں جاری ہیں اور ابتدائی فہرست کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سمیت کُل 53 ارکان شامل ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store