کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا

خالد مقبول صدیقی فاہل فوٹو خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، ہم 24 کے بجائے 7 ہیں مگر مہاجر قوم انہی 7 کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہم سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں، مینڈیٹ تو ہمارا آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے، کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اسکے ساتھ وفادار ہوگا جو ہمارے ساتھ وفادار ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store