وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدہ سنبھالنےکے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa called on Prime Minister Shehbaz Sharif today.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 19, 2022
Professional matters pertaining to National security were discussed during the meeting. pic.twitter.com/CRkccpRUXm
خیال رہےکہ آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدہ سنبھالنےکے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔
شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف ناسازی طبیعت کے باعث شریک نہ ہوسکے تھے جس کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں وضاحت بھی کی تھی۔