مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ آصف نے بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن لازمی ہونے چاہیئں، عوامی مینڈیٹ ہی اس صورت حال کا حل ہے ۔ہمیں سب کو مل کر اس چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا ۔
ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چور مچائے شور کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ہمیں غداری اورامپورٹڈ حکومت کاطعنہ دیاجاتاہے،ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والوں نے فارن فنڈنگ سے جماعت بنائی۔پی ٹی آئی کو بھارتی کمپنیوں اور اسرائیل سے پیسے آئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب آوازیں بند کی جاتی ہیں تو ملک میں کچھ نہیں رہتا۔اگر سچ بولنے پر پابندی لگائی جائے گی تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔تین سال پہلے اس ملک میں تباہی وہ بربادی کا سلسلہ شروع ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ کپتان کہتا ہے ملک کو نہیں چلنے دوں گا۔عمران خان اس ملک کو دیوالیہ کر چکا ہے۔عوام سابق حکمرانوں سے پوچھتے ہیں ہمارے لیے کیابنایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کرسی سے اترتے ہی انہیں ریاست مدینہ بھول گئی۔پاکستان اس وقت دیوالیہ ہونے کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی اور دوائیوں سے محروم ہوچکی۔چار سال تک ایوان کے ساتھ مذاق کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 23 سال سے عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی نہیں ہورہی بلوچستان اسمبلی کے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہم سب مل کر بلوچی بھائیوں کی ذمہداری پوری کریں گے۔انشااللہ کوئی مداخلت نہیں ہوگی