عمران خان اور پرویز الہٰی میں رابطہ، ایک دوسرے کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

عمران خان پرویز الہٰی فاہل فوٹو عمران خان پرویز الہٰی

وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پرویز الہیٰ نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ سیاسی معاملات مل کر چلائیں گے۔

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں رابطوں پر بھی دونوں رہنماؤں کی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیے آپ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store