23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، سربراہ پاک فضائیہ

یوم پاکستان فائل فوٹو یوم پاکستان

یومِ پاکستان کے موقع پرسربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ اس سال یوم پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

یوم پاکستان کے حوالے سے جاری پیغام میں ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر کا کہنا تھا کہ23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، 23 مارچ کو مسلمانان برصغیر نے پہلی بار باضابطہ طور پر علیحدہ وطن کامطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، یوم پاکستان کی مرکزی تقریب جاری

ائیر چیف مارشل نے کہا کہ یوم پاکستان آباؤ اجداد کی آزادی کے لیے قربانی اور طویل جدوجہد کی علامت ہے، اس سال یوم پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم پریڈ کے موقع پر جے 10سی جہاز کا مظاہرہ دیکھے گی، جے 10سی حال ہی میں پاک فضائیہ کا حصہ بنا ہے، جے 10 سی طیارے ہماری جدت پر مبنی پالیسی کا شاہکار ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ جاری ہے جس میں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store