کامیاب جوان پروگرام,ملک بھر میں 40 ارب روپے سےزائد رقم تقسیم کی گئ,عثمان ڈار

عثمان ڈار فائل فوٹو عثمان ڈار

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔

کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں میں 40 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے اور اس سے اب تک 50,000 افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں ،

طلباء کو 160,000 وظائف بھی دیئے گئے ہیں ، گوجرانوالہ سے ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ سپورٹس ڈرائیو کا آغاز کل ہفتہ سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ c میں کامیاب جوان بزنس لون کے تحت نوجوانوں میں 29 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں نوجوانوں میں کاروبار شروع کرنے کے لئے 5 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں،

کامیاب جوان پروگرام کا بنیادی مقصد ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ اب تک یہ پروگرام 50,000 افراد کے لئے نوکریاں پیدا کر چکا ہے۔

اور اس میں سے 36,000 لوگوں کے لئے پنجاب میں نوکریاں پیدا کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جوان بزنس لون پروگرام کے ذریعے لاہور میں 9 ہزار سے زائد افراد کو براہ راست روزگار دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ طلباء کو 160,000 وظائف بھی دیئے گئے ہیں جن میں سے 65 ہزار پنجاب اور 9 ہزار لاہور میں دیئے گئے ہیں۔

زیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ تمام اقدامات وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں خود انحصار بنانے کے وژن کے مطابق اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات تعلیم اور صنعت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

 

install suchtv android app on google app store