پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

ڈیم فائل فوٹو ڈیم

بین الاقوامی سمپوزیم وزیر اعظم آفس کے آڈیٹوریم میں کل منعقد ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سمپوزیم کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

سمپوزیم سے انٹرنیشنل کمیشن آن لارج ڈیمز کے صدر خطاب کریں گے۔ امریکہ، چین، ترکی، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریلیا کے معروف ماہرین بھی سمپوزیم میں اظہار خیال کریں گے۔

سمپوزیم سے وفاقی وزیر آبی وسائل اور چئیرمین واپڈا بھی خطاب کریں گے۔

سمپوزیم کا مقصد ڈیمز اور بڑے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں رائج مسلمہ تیکنیکی اور مالی حکمت عملی کو اجاگر کرنا ہے۔ دنیا بھر میں ڈیمز اور بڑے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں مشکلات اور ان کے ممکنہ حل پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔

سمپوزیم سے انجینئرز سمیت پاکستان کی افرادی قوت کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store