عوام کے لیے روزگار، مریض کے لیے دوائی اور کسان کے لیے کھاد غائب ہے : مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہعوام کے لیے روزگار، مریض کے لیے دوائی اور کسان کے لیے کھاد غائب ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے روزگار، مریض کے لیے دوائی اور کسان کے لیے کھاد غائب ہے حکومت کو شرم آنی چاہیے۔ ‎عمران خان نے ملک سے گیس غائب کر کے اپنے مافیاز کی جیبیں بھری ہیں۔ ‎عمران خان مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی خوشحالی، روزگار اور کاروبار غائب کرنے والی حکومت کو فارغ ہونا چاہیے۔ چینی، آٹا، گیس، بجلی، دوائی، کھاد عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔

 
 
install suchtv android app on google app store