جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کے پہلے خاتون جج بن گئیں، چیف جسٹس نےحلف لے لیا

جسٹس عائشہ ملک نے بطور سپریم کورٹ جج حلف لے لیا فائل فوٹو جسٹس عائشہ ملک نے بطور سپریم کورٹ جج حلف لے لیا

جسٹس عائشہ ملک نے بطور سپریم کورٹ جج حلف لے لیا، چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ اے ملک سے حلف لیا۔جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج ایک خاتون مقرر ہوئی ہیں۔

تقریب حلف برداری میں ججز،وکلاء،عدالتی اسٹاف اورمیڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، جسٹس عائشہ ملک کی تقریب حلف برداری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں، ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے۔

واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری دی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری دیے جانے کے بعد وفاقی وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store