سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج فائل فوٹو سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کر دی. سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئی، سپریم کورٹ کے مطابق پرویزمشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے۔

پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، 2013 والی اسمبلی 2018 میں ختم ہوچکی ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ مشرف نے کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عدالت نے مشرف کی دوسری اپیل لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آج والا کیس خارج ہو چکا، دوسرا جب لگے گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔

install suchtv android app on google app store