وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان

وزیراعظم کا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ فائل فوٹو وزیراعظم کا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اظہار آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کے دورے کے دوران کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اس دورے میں وفاقی وزرا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کے دورے پہ جب وزیراعظم عمران خان پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کو اس موقع پر ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کاوش کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store