پاکستان نے بھارت کو افغانستان گندم کی ترسیل کے لیے اجازت دے دی

پاکستان نے بھارت کو افغانستان گندم کی ترسیل کے لیے اجازت دے دی فائل فوٹو پاکستان نے بھارت کو افغانستان گندم کی ترسیل کے لیے اجازت دے دی

پاکستان نے بھارت کو افغانستان گندم کی ترسیل کے لیے اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں بھارت کے ناظم الامور کو بلا کر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ گندم افغانستان بھیج سکتے ہیں۔


ترجمان کے مطابق افغان ٹرانسپورٹ کے ذریعے بھارت سےگندم واہگہ کے راستے طور خم جائے گی، بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کے ساتھ ساتھ ادویات بھی افغانستان جائیں گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام انسانی امداد کی سہولت کے لیے حکومتی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی ناظم الامور کو کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ضروری اقدامات کر لیں۔

افغانستان کی امداد کیلیے پاکستانی پیشکش پر بھارت خاموش

واضح رہے کہ چند دن قبل پاکستان کی جانب سے بھارت کو اس سلسلے میں پیش کش کی گئی تھی، تاہم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت ڈبلیو ایف پی کے ٹرکوں کے ذریعے گندم افغانستان لے جا سکتا ‏ہے، اس سلسلے میں عالمی ادارۂ خوراک نے بھی تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم بھارت بضد تھا کہ سامان بھارتی ٹرکوں کے ذریعے جائے گا۔

install suchtv android app on google app store