این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر فائل فوٹو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسین مہم میں ترجیح غیر ویکسین شدہ افراد ہیں لہٰذا غیر ویکسین شدہ تمام اہل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ مخصوص عمرکے افراد کے لیے بوسٹرویکسین کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے جس میں 50 سال سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین بوسٹر لگایا جائے گا جب کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھی بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔

این سی او سی کے مطابق بوسٹر پہلی ویکسی نیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد لگے گا اور کورونا سے صحتیابی کے 28 دن بعد بوسٹر لگایا جائے گا جب کہ بوسٹرویکسین سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا ویکسین کے لگائے جائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق بوسٹر خوراک پہلے سے لگی ویکسین یا مختلف بھی ہوسکتی ہے جب کہ بوسٹرلگانے کے لیے تعین انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی پر بھی منحصر ہے۔

install suchtv android app on google app store