پاکستان کی بھارت کو ڈبلیو ایف پی کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز

بھارت سے گندم افغانستان لے جانے کے لیے طریقہ کار وزیراعظم اور کابینہ نے منظور کر لیا فائل فوٹو بھارت سے گندم افغانستان لے جانے کے لیے طریقہ کار وزیراعظم اور کابینہ نے منظور کر لیا

بھارت گندم افغانستان لے جانے سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت اپنے ٹرکوں پر گندم افغانستان بھیجنا اور سکیورٹی پاکستان سے چاہتا ہے۔

ذرائع کےمطا بق پاکستان نے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان لے جانے کے لیے ڈبلیو ایف پی کی خدمات کی تجویز دی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ افغانستان کو جلد سے جلد گندم کی ترسیل کی جائے۔
اسی حوالے سے پاکستان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایف پی کے ساتھ سارے معاملات بھارت طے کرے ، ڈبلیو ایف پی اقوام متحدہ کا ادارہ ہے جو بہتر طور پر ترسیل کر سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے گندم افغانستان لے جانے کے لیے طریقہ کار وزیراعظم اور کابینہ نے منظور کیا۔

install suchtv android app on google app store