پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید8 افراد جاں بحق فائل فوٹو پاکستان میں کورونا سے مزید8 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار745 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید377کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار631ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار137کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.85فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار17، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار146، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار240،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار765، بلوچستان میں 33 ہزار488، آزاد کشمیر میں 34 ہزار563 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار28افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار622، خیبرپختونخوا 5 ہزار851، اسلام آباد 956، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store