سعودی عرب سے ڈیفرڈ پے منٹ پر تیل خریداری معاہد ے کی منظوری

سعودی عرب سے ڈیفرڈ پے منٹ پر تیل خریداری معاہد ے کی منظوری فائل فوٹو سعودی عرب سے ڈیفرڈ پے منٹ پر تیل خریداری معاہد ے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ڈیفرڈ پے منٹ پر تیل خریداری معاہد ے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ادھار پر تیل خریداری معاہدے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔ سرکولیشن سمری اکنامک ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔

معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھارتیل فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو فیول کی ادائیگی کے ساتھ 3 اعشاریہ 80 فیصد مارجن بھی دینا ہو گا۔

معاہدہ ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوا تھا۔ سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ کیا۔

install suchtv android app on google app store