کالعدم تنظیم کے احتجاجی شرکا وزیرآباد میں قیادت کی ہدایت کے منتظر

  • اپ ڈیٹ:
کالعدم تنظیم کے احتجاجی شرکا وزیرآباد میں قیادت کی ہدایت کے منتظر فائل فوٹو کالعدم تنظیم کے احتجاجی شرکا وزیرآباد میں قیادت کی ہدایت کے منتظر

کالعدم تنظیم کے احتجاجی شرکا اپنی قیادت سے ملنے والی ہدایت کے منتظر ہیں جبکہ انہوں نے وزیر آباد میں دوسرے روز بھی اپنا دھرنا جاری رکھا۔ گزشتہ روز گجرانوالہ سے وزیر آباد پہنچنے والے کارکنان نے ظفر علی خان بائی پاس پر رات گزاری۔

اس دوران شہر میں ٹریفک اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی جبکہ کاروبار بھی بند رہا۔

اس سے قبل ایک سینئر اہلکار نے بتایا تھا کہ ٹی ایل پی اور پولیس کے مابین جھڑپ دو بڑے سیکیورٹی پوائنٹس پر متوقع تھا جو کہ دریائے چناب اور جہلم پر قائم کیے گئے تھے جو اسلام آباد تک مارچ کا واحد راستہ تھا۔

جمعہ کو چناب ٹول پلازہ پر مارچ کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکڑوں رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس بکتر بند گاڑیاں بھی ہیں، چناب ٹول پلازہ سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر پنجاب رینجرز نے ایک 'ریڈ لائن' مقرر کردی ہے اور قریب ہی ایک نوٹس لگا کر مظاہرین کو خبردار کیا کہ وہ لائن کی خلاف ورزی نہ کریں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے علماکے وفد کے ہمرا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفد کو وزیراعظم نے کہا ہم نے ہمیشہ سے بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store