قومی احتساب آرڈيننس پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور عدلیہ پر حملہ ہے: شہباز شریف

  • اپ ڈیٹ:
مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی احتساب آرڈیننس کو پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور عدلیہ پر حملہ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آرڈیننس کے ذریعے بڑی قانونی ترامیم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور غیر آئینی و غیر جمہوری رویہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے، حکومت نے خود کو بچا کر اداروں کی آئینی آزادی چھیننے کا قدم اٹھایا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ نیب کے پہلے سے متنازعہ قانون میں آرڈیننس کے ذریعے 18 بڑی ترامیم حکومت کا جوابدہی سے فرار ہے اور یہ سیاہ آرڈیننس ملک میں رہی سہی جمہوریت کا گلا گھونٹ کر شخصی حکمرانی قائم کرنے کی طرف قدم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ متحدہ اپوزیشن آئین میں اداروں کے متعین اختیارات حکومت کو چھننے نہیں دے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکومتی اقدامات روکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا تھا جس کے تحت جسٹس (ر)جاوید اقبال کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک توسیع دے دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store