سفری پابندیوں کی فہرست، پاکستان سے متعلق اچھی خبر آگئی

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ واجد نے پاکستان کو برطانوی ‘سفری ریڈ لسٹ’ سے نکلوانے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈواجد نے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے کثیرجہتی دو طرفہ تعلقات ہیں، برطانیہ سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کا موقع ملا، برطانوی ہم منصب کو افغانستان اور مسئلہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹیرینز کی خدمات قابل قدر ہیں۔

دریں اثنا لارڈ واجد نے برطانوی ہم منصب اور ارکان پارلیمان سے ملاقاتوں کو سراہا۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستان برطانوی ریڈ لسٹ سے نکلوانے پروزیر خارجہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store