منی لانڈرنگ کیس: برطانوی عدالت نے شریف خاندان کو بری الذمہ قرار دے دیا، شہباز شریف کا سجدہ شکر

منی لانڈرنگ کیس: برطانوی عدالت نے شریف خاندان کو بری الذمہ قراد دیا، شہباز شریف کا سجدہ شکر فائل فوٹو منی لانڈرنگ کیس: برطانوی عدالت نے شریف خاندان کو بری الذمہ قراد دیا، شہباز شریف کا سجدہ شکر

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری الذمہ قرار دیدیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ذریعے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے بعد ایف سی اے نے ان کے بینک اکاؤنٹس کو غیر منجمند کردیا ہے۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے حکومت پاکستان کی درخواست پر تقریباً دو برس کی تحقیقات کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے بیٹے کو بری الذمہ قرار دیا اور رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

برطانوی ایف سی اے نے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹس کو بتایا کہ پاکستان، برطانیہ اور دبئی میں ہوئی تحقیقات میں شہباز اور سلیمان شریف منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، انہیں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے خلاف مجرمانہ طرز عمل کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس کے بعد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے ہر طرح کے الزامات سے بری الذمہ قرار دینے کا معاملہ خصوصی طور پر سامنے آسکتا ہے۔

این سی اے کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کے خلاف اکاؤنٹس منجمند کرنے کا فیصلہ ختم کردیا۔ 

ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت کے فیصلے پر سجدہ شکرادا کرتا ہوں، برطانوی عدالت کا یہ فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔  

شہباز شریف نے کہا کہ  سچ ہمیشہ جھوٹ سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store