عالمی برادری افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے اقدامات کرے: جنرل باجوہ

 جنرل باجوہ فائل فوٹو جنرل باجوہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی نئی صورت حال پر تبادلہ خیال اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پرامدادی کاموں پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی بحران سےبچنےکیلئےعالمی برادری کوششیں کرے۔ آرمی چیف نے یو این ایچ سی آر کی بحران میں کلیدی کردارکی تعریف کی۔

یواین ہائی کمشنر نے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی خدمات کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ 4 دہائیوں (چالیس سالوں) کے دوران پاکستان نے 40لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔

install suchtv android app on google app store