یقین دلاتےہیں ہم صحافیوں اور میڈیا ‏کیساتھ ہیں, شہبازشریف کے بیان پر فوادچوہدری کا ردِعمل

فوادچوہدری فائل فوٹو فوادچوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے میڈیا اتھارٹی بل سے متعلق بیان پر ‏ردعمل آ گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کی قابلیت کا اندازہ لگالیں موصوف کہتےہیں پی ایم ‏ڈی اےکےخاتمےتک کیمپ میں بیٹھیں گے ابھی تک کوئی قانون بناہی نہیں توختم کیسےہوگا۔

فوادچوہدری نے لکھا کہ کیسےکیسےتحفےاس ملک میں لیڈرہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے صحافیوں کے دھرنے میں شرکت کر کے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف ‏جرنلسٹس سےیکجہتی کااعلان کرتےہیں پی ڈی ایم اےکیخلاف ہرسطح پرصحافیوں سےقدم ملاکرجدوجہد کریں ‏گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں صحافیوں کیلئے بھرپور احتجاج کیا ہے یقین دلاتےہیں ہم صحافیوں اور میڈیا ‏کیساتھ ہیں جب تک کالےقانون کوختم نہیں کیاجاتاتب تک ساتھ ہیں اس گھڑی میں صحافیوں کےساتھ ہیں ‏مایوس نہیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store