پرویزمشرف نے این آر او دے کر ملک پر بڑا ظلم کیا، وزیراعظم عمران خان

پرویزمشرف نے این آر او دے کر ملک پر بڑا ظلم کیا، وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو پرویزمشرف نے این آر او دے کر ملک پر بڑا ظلم کیا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے اپوزیشن کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف نے این آر او دے کر ملک پر بڑا ظلم کیا، اب بھی سارے اکھٹے ہوکر ان سے این آر او مانگ رہے ہیں، اور کہتے ہیں کہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ میں قانون ہے اس لیے وہاں قبضہ گروپ نہیں ہیں۔ قانون کی بالادستی برقرار رکھنے والے قومیں آگے بڑھتی ہیں، پاکستانی سیاستدانوں نے کرپشن کے ذریعے ملک کو تباہ کیا، حکومت عدلیہ کےساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 25سال پہلے پارٹی کا آغاز کیا تو اس کا نام انصاف کی تحریک رکھا اور سیاست میں اس لیے آیا کہ ملک کے لیے کچھ کرسکوں، اور خواہش تھی کہ تعلیم ،صحت اور انصاف کا نظام مضبوط ہو۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا امیر قطر سے رابطہ: عالمی برادری افغان عوام کا ساتھ دے، عمران خان

غربت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ بھارت میں اتنی غربت تھی جوکسی اورملک میں نہیں تھی، لیکن آج بھارت ،بنگلہ دیش اوردیگر غریب ممالک آگے نکل گیا ہے۔ وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیرت النبی ﷺ پر عمل سے ہمارےآدھے مسائل حل ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے وکلا کی تحریک میں حصہ لیا جو ایک تاریخی جدوجہد تھی، وکلا کی تحریک کے جونتائج آنے چاہیے تھے وہ بدقسمتی سے نہیں آئے، اور ملک میں خوشحالی صرف اس وقت آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ طاقت ور کبھی انصاف نہیں مانگتا، کمزور ہی طاقت ور سے انصاف کی جنگ لڑتاہے، ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام پہلے ہی ہوناچاہیےتھا، حکومت عدلیہ کےساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

install suchtv android app on google app store