برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش ہے: وزیراعظم

وزیرعظم عمران خان سے برطانوی وزیر خارجہ ملاقات کر رہے ہیں فائل فوٹو وزیرعظم عمران خان سے برطانوی وزیر خارجہ ملاقات کر رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اظہار تشویش برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 وزیراعظم نے ملاقات کرنے والے برطانوی وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دوہری شہریت کے حامل افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے پاکستانی مؤقف سے برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت میں کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے محفوظ اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی سیکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کرنا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی معیشت کو بہتر کرکے بحران کو روکا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ دنیا کو افغانستان میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے یکجہتی سے کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مستحکم افغانستان کے لیے سیاسی تصفیے کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے دوران ملاقات برطانوی وزیر خارجہ کو افغانستان کی صورتحال میں خرابی و گڑبڑ پیدا کرنے والوں سے بھی خبردار کیا۔

وزیراعظم نے بات چیت میں ڈومینک راب کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سید علی گیلانی کو میت کے چھیننے کے غیر انسانی رویے کی بابت بھی آگاہی دلائی۔a

install suchtv android app on google app store