گرے لسٹ سے نکلنے کے خواہاں ہیں، شاہ محمود

گرے لسٹ سے نکلنے کے خواہاں ہیں، شاہ محمود فائل فوٹو گرے لسٹ سے نکلنے کے خواہاں ہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا جو ہمارے لیے مسئلہ ہے، فیٹف پر برطانوی حمایت کی بات کی ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کے خواہاں ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہیں، ان سے ملاقات میں افغانستا ن میں جاری صورتحال اور اس کے خطے پر اثرات پر گفت گو ہوئی۔

پاکستان اور برطانیہ میں باہمی تعلقات کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کا خواہاں ہے،

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام ضروری ہے، پاکستان کا وہاں کوئی من پسند نہیں۔ افغانستان میں عوامی حمایت سے بننے والی حکومت کی حمایت کریں گے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔ افغانستان سے برطانوی باشندوں کے نکالنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

install suchtv android app on google app store