پاکستان کا ایک دن میں کورونا ویکسین لگا نے کے ریکارڈ کا بہترین ہدف، اسد عمر

  • اپ ڈیٹ:
 پاکستان کا ایک دن میں کورونا ویکسین لگا نے کے ریکارڈ کا بہترین ہدف، اسد عمر فائل فوٹو پاکستان کا ایک دن میں کورونا ویکسین لگا نے کے ریکارڈ کا بہترین ہدف، اسد عمر

 پاکستان نے ایک دن میں 7لاکھ 78ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگا کر ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا ،اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ایک دن میں 10لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور ویکسین ریکارڈ قائم کرلیا گیا ، گزشتہ روز 7لاکھ 78ہزار کورونا ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس میں پہلے ڈوز کا بھی ریکارڈ شامل ہیں جب ایک دن میں5لاکھ61ہزارویکسین لگائی گئی، لیکن ہمارا ہدف ہے کہ ایک دن میں 10لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوائیں
یاد رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے سبب مزید 44 اموات جبکہ چار ہزار 119نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

install suchtv android app on google app store