علی سدپارہ کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی گئی

 علی سدپارہ کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی گئی فائل فوٹو علی سدپارہ کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی گئی

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے علی سدپارہ کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی. کےٹوبیس کیمپ فور سے علی سدپارہ، جان اسنوری کی لاشیں مل گئیں. جی بی دوربین سے لاشوں کی شناخت کی گئی. جی بی فتح اللہ خان بیس کیمپ کے قریب لاشوں تک پہنچنے میں وقت لگے گا. علی سدپارہ 5 جولائی 2021 کو لاپتہ ہوئے تھے.

صبح 9 بجے لاشوں کو دور بین سے دیکھا گیاہے. آرمی کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے لاشوں کو نیچے لایاجائے گا. جو کپڑے علی سدپارہ نے پہنے تھے اس سے شناخت ہوئی،فتح اللہ خان تین لاشیں ملیں ہیں ،2کی شناخت ہو گئی ہے. کل تک تینوں لاشیں حکومت کی تحویل میں آجائیں گی.

پاکستان کے مرحوم کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ اور ان کی ٹیم کو کے ٹو (K2) کے بوٹل نیک پر ایک لاش کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ وزیراطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیما کی لاشیں مل گئیں ہیں۔

بیس کیمپ ذرائع کے مطابق رواں سال فروری میں کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشوں کی تلاش کا آپریشن ایک بار پھرجاری ہے۔

مرحوم علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیما سرچ آپریشن میں شریک ہیں۔

بیس کیمپ ذرائع نے بتایا کہ ساجد سدپارہ اور ٹیم آج کیمپ 4 کے قریب پہنچی ہے جہاں ٹیم کو ڈرون کے ذریعے بوٹل نیک کے قریب ایک لاش دکھائی دی ہے۔

یس کیمپ ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں ہیں، ساجد سدپارہ اور ان کے ساتھ موجود کوہ پیما نے لاشوں کا پتا چلایا۔

ان کا کہنا تھاکہ آج شام تک تینوں کوہ پیما کی لاشوں تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’پہلی لاش کی نشاندہی صبح 9 بجے ہوئی ہے اور وہ لاش جان اسنوری کی ہے جس نے پیلے اور کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جبکہ دیگر لاشوں کی بھی 12 بجے نشاندہی ہوئی‘۔  

وزیراطلاعات نے بتایا کہ تین کوہ پیمائوں کی لاشیں بوٹل نیک بیس کیمپ سے ملیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شام تک لاشوں کے مقام پر پہنچ جائیں گے اور اس کیلئے ہیلی کاپٹر اسٹینڈ بائی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران پاکستان کوہ پیما علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں لاپتہ ہوگئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store