پاکستان مسلم لیگ نواز کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ اور دیگر تین ساتھیوں کی ضمانت منظور

پاکستان مسلم لیگ نواز کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ اور دیگر تین ساتھیوں کی ضمانت منظور فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ نواز کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ اور دیگر تین ساتھیوں کی ضمانت منظور

گجرانوالہ کی مقامی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ اور دیگر تین ساتھیوں کی ضمانت منظور کرلی۔

ملزمان کو آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 38 کے انتخابات کے دوران گزشتہ روز گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا

ملزمان کو گوجرانوالہ کے علاقہ مجسٹریٹ وزیرآباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عطا تارڑ گرفتارکارکنوں کی رہائی کے لیے گئے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔ مریم اورنگزیب کے مطابق عطا تارڑ کو گوجرانوالہ کے علاقے علی پورچٹھہ میں گرفتار کیا گیا۔

اس ضمن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ آئی جی پنجاب کے مطابق ن لیگ والوں نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store