شہباز شریف کا نور مقدم کے خاندان کو فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نور مقدم کے خاندان کو فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عورتوں سے نفرت اور مردانہ برتری کے منفی رویوں سے خواتین کے خلاف حالیہ واقعات کو شہہ ملی۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک بیٹی نور کے بہیمانہ قتل پر پھیلائی گئی غلط اور گمراہ کن اطلاعات دیکھ کر دلی صدمہ اور دکھ ہوا، اصل حقیقت یہ ہے کہ انتہائی سفاکی سے ایک جوان بچی کو زندگی سے محروم کردیاگیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران تمام متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف کی فراہمی کا اپنا فرض پورا کریں۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے لڑکی کے والد، جو کہ مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں، کی مدعیت میں ظاہرجعفر نامی ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو مقامی بزنس مین کا بیٹا ہے۔

install suchtv android app on google app store