وزارت قانون کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں: فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم فائل فوٹو وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وزارت قانون کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں،کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں،کسی کے مذہب اور فرقے سے فرق نہیں پڑتا۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزارت قانون میں کسی قسم کی تفریق نہیں،کوئی ایسا کام نہیں کرنا جو آئین و قانون اور بنیادی حقوق کے خلاف ہو، شہریوں کی داد رسی صرف قانون بنانے سے نہیں بلکہ قانون کی عمل داری سے ہوگی۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزارت قانون اور پارلیمنٹ قانون بناتی ہے اور بنابھی رہی ہے لیکن عمل داری بار یا بینچ سے ہوگی۔

تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ بار اور وزارت قانون کا چولی دامن کا ساتھ ہے،وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے وزارت قانون ان کے ساتھ ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزارت قانون کے بار ایسوسی ایشنزکے ساتھ تعاون کے دور رس نتائج ملیں گے،میں نے عملی جدوجہد کا آغاز عدلیہ بحالی تحریک میں کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store